ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت اورنگی کے مستحق بچوں میں عیدکی کپڑوں کی تقسیم

ایچ آراین صدر انتخاب سوری نے صدرات کی، ذبیح اللہ ،خالداخترو دیگر رہنماؤں کی شرکت

ہفتہ 24 جون 2017 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) ہیومن رائٹس نیٹ ورک (ایچ آرا ین) کے جا نب سے گلشن بہار اورنگی ٹا ون میںنئے عیدکے کپڑے برما و دیگر مسحتق خاندانوں کے بچوں میںتقسیم کرنے سے متعلق تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب کی صدرات ایچ آر این کراچی کے صدر انتخاب عالم سوری نے کی، جو ائنٹ سیکریڑی ذبیح اللہ قریشی،خالد اختر، نو رلاسلام اور دیگر مقامی رہنماوںنے بھی شرکت کی ۔

اس مو قع پر انتخاب سوری نے کہا کہ غریب اور بے سہارا بچوں کو عید کی خوشیاں میں یا د رکھنا عین عبادت ہے، جس کیلئے اس تقریب کا اہتمام کر نا خوش آئند ہے ۔انسانیت کی خدمت کرناہم سب لوگوں کا فرض بنتا ہے کہ اپنے قرب و جوار میں رہنے والے مستحقین کی خوب مدد کریں تاکہ انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

معاشرے سے غربت کے خاتمے کے لیے ہر فرد اپنا کردار ادا کریں ،اللہ تعالیٰ کے نزدیک امیر بندہ و ہ ہو تا ہے ،جو تقویٰ دار ہو۔

ذبیح اللہ قریشی نے اس منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے، غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد دو وقت کی روٹی کیلئے بھی ترس کر رہ گئے ہیں۔عید کی خوشیوں میں غریب اور مستحق افراد کو شامل کرنے سے اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول ﷺخوش ہوتے ہے۔