بلوچستان کے قبائلی عمائدین، صوبائی وزراء ،ارکان اسمبلی کہاں عید منائیں گے

ہفتہ 24 جون 2017 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) بلوچستان کے قبائلی عمائدین،صوبائی وزراء ،ارکان اسمبلی وگورنربلوچستان اور دیگر اہم شخصیات کہاں عید منائیں گے تفصیلات کے مطابق گورنربلوچستان محمودخان اچکزئی اپنے آبائی گاوں گلستان میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اوررکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی صوبائی وزیر پی این ڈی ڈاکٹر حامد اچکزئی گلستان میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی وسابق وزیراعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل امریکہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرست اعلی اپنے آبائی گاوں وڈھ میں بلوچستان کے سابق وزیراعلی اور مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار صالح بھوتانی دریجی میں سابقہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی دریجی میں اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی کوئٹہ میںوفاقی وزیراورنیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میر عاصم خان بزنجو کوئٹہ ،خضدار اورکراچی میںڈپٹی میئر کوئٹہ میر یونس لہڑی کوئٹہ میں پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک کوئٹہ میں سینٹ میں ریلوے کی اسٹنڈنگ کمیٹی کے چیئرمین وسینیٹر سردار فتح محمد حسنی، چیئرمین ضلع کوئٹہ ملک نعیم بازئی ،صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ پنجگور میں سابقہ صوبائی وزیر یحٰی خان ناصر کچلاگ میں مسلم لیگ ق کے رکن صوبائی اسمبلی میر کریم نوشیروانی جدہ میں وزیراعلی بلوچستان کے مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن حاجی میر امان اللہ نوتیز ئی جدہ میں مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر اور صوبائی وزیر جعفر خان مندوخیل کوئٹہ اور ژوب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر وسینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کوئٹہ اور لورالائی میں مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار درمحمد ناصر کوئٹہ اور دکی میں وزیراعلی بلوچستان کے مشیر محمد خان لہڑی نصیرآبادمیں بی این پی عوامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد بلوچ پنجگور میں بی این پی عوامی کے مرکزی صدر وسینیٹر میر اسرارا للہ زہری کراچی میں بلوچستان کے سابق وزیراعلی نواب ذوالفقار مگسی کراچی اور جھل مگسی سابق صوبائی وزیر او ربزرگ سیاست سعید احمد ہاشمی کوئٹہ میں مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی کوئٹہ میں پی ٹی آئی بلوچستا ن کے صدر سعودی عرب اورکوئٹہ میں میئر کوئٹہ کارپوریشن ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ کوئٹہ میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر وممتاز قبائلی وسیاسی رہنما میر نعمت اللہ زہری ضلع سندھ کے علاقے ٹھٹہ میں گاوں تابہ میں عید گزاریں گے اور اپنے بھتیجے کی فاتحہ لیں گے این اے کوئٹہ چاغی سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے امید وار جمال ترہ کئی کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے اسی حلقہ سے امید وار عمیر حسنی کوئٹہ میں صوبائی وزیر کھیل وثقافت میر مجیب الرحمن محمد حسنی کوئٹہ میں سابقہ سینیٹر اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی پرنس علی بلوچ بیلہ میں سابقہ صوبائی وزیر میر فائق خان جمالی ،بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سابقہ اسپیکر ومسلم لیگ ن کے میر جان محمد جمالی جان جمالی میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر ورکن صوبائی اسمبلی زمرک خان اچکزئی قلعہ عبداللہ میں بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اپوزشن لیڈر مولانا عبدالواسع قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران کوئٹہ میں نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیر خزانہ اسیر رہنما میرخالد لانگو کوئٹہ میںجمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شازین بگٹی کوئٹہ میں عید منائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :