کوئٹہ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی

ہفتہ 24 جون 2017 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی،تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر بگٹی ہائو س کے قریب نا معلوم مسلح افراد کی فا ئرنگ سے یاسر شاہوانی جاں بحق جبکہ امجد بگٹی شدیدز خمی ہوگیا،پولیس نے لاش اورزخمی کو سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کاروائی جاری ہے