پنجاب فورنزک لیبارٹری کی ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی

ہفتہ 24 جون 2017 22:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) پنجاب فورنزک لیبارٹری کی ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی ،تفصیلا ت کے مطابق کوئٹہ کے گلستان روڈ پرآئی جی آفس کے قریب ہونے والے خودکش دھما کے کی تحقیقات میں معاونت کے لئے پنجاب فورنزک لیبارٹری کی ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی جس نے جائے وقوع کا دورہ کیا اورشواہد اکھٹے کئے ،فورنزک ٹیم جسمانی اعضا ء کی مدد سے پولیس کو خودکش حملہ آور کی شناخت میں معاونت بھی فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :