کوئٹہ ،گلستان روڈ پر خود کش حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا

ہفتہ 24 جون 2017 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) کوئٹہ کے علاقے گلستان روڈ پر خود کش حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ،تفصیلا ت کے مطابق گلستان روڈ پر خودکش حملے میں زخمی ہونا والاجان محمد ہفتے کو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ،خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 14ہوگئی،دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق دھما کے مقام سے اب تک تین پولیس اہلکار تاحال لاپتہ ہیں ،پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں اور اپنے پیاروں کی تلاش کر ر ہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :