ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر میںاضافہ انتہائی تشویشناک ہے ‘ شعیب صدیقی

معصوم جانوں کونشانہ بنایا گیا ،دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے پوری قوم ایک ساتھ کھڑی ہے

ہفتہ 24 جون 2017 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے ، دہشتگردی کے واقعات میںمعصوم شہریوں کونشانہ بنایاجا رہاہے ، دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے پوری قوم ایک ساتھ کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت دہشتگردی پر قابو پانے میںمکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، حکومت کی رٹ کہیں دکھائی نہیں دیتی۔

دہشتگردی کے نیٹ ور ک کو ختم کر کے ہی ملک میں امن وامان کی فضا قائم کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کو بھی کیفرکردار تک پہنچا نا وقت کی ضرورت ہے ، دہشتگردی نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ، حکومت کو عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنا نا چاہئے ۔