کائونٹی کرکٹ میں پہلا تجریہ ہے ،اچھی دکھانے کی کوشش کروں گا ‘ محمد عامر

ہفتہ 24 جون 2017 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر نے کہا ہے کہ انگلش کائونٹی کلب کی ٹیم کیلئے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا،میرے خیال میں یہ میرے لئے ایک خوبصورت موسم گرما ہوگا، یہ میرا پہلا تجربہ ہے کہ میں کائونٹی کرکٹ کھیلنے جارہا ہوں جہاں اچھے لوگوں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ میں پرامید ہو کہ میرا یہ سیزن اچھا گزرے گا اور اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے خلاف اچھی بالنگ کرنے کی کوشش کروں گا۔محمد عامر نے کہا کہ ایک پروفیشنل کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے میرا فرض ہے کہ میں اچھا کھیل پیش کروں۔ اسکے ساتھ لوگوں کو اپنی اچھی کارکردگی سے خوشی فراہم کروں اور جتنا ہوسکے بہتر کھیل پیش کروں۔

متعلقہ عنوان :