مریدکے ،سنگ دل شوہر نے عید کے کپڑے مانگنے پر مبینہ طو رپر وحشیانہ تشدد کر کے بیوی کو جان سے مار ڈالا

�الہ ارشد نے عید کے نئے کپڑے نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں ،تشویشاک حالت میںمیو ہسپتال منتقل

ہفتہ 24 جون 2017 22:00

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) مریدکے کی آبادی کٹھیالہ میں سنگ دل شوہر نے عید کے کپڑے مانگنے پر مبینہ طو رپر وحشیانہ تشدد کر کے بیوی کو جان سے مار ڈالا ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔بتایا جاتا ہے کہ مریدکے کی آبادی کٹھیالہ میں دو بچوں کی ماں نجمہ بی بی نے بچوں اور اپنے لئے شوہر عدیل سے عید کے کپڑے مانگے لیکن شوہر نے کپڑے دلانے کی کی بجائے مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد شروع کر دیا جس سے نجمہ بی بی جاں بحق ہو گئی ۔

شوہر نے اپنے سسرال کو اطلاع کی کہ نجمہ بی بی نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی ہے نجمہ کے والدین جب پہنچتے تو عدیل اہل خانہ سمیت غائب ہو چکا تھا جبکہ اس کے والدین نے بیٹی کا جسم دیکھا تو جسم پر وحشیانہ تشدد کے نشان پائے گئے ۔

(جاری ہے)

مریدکے صدر پولیس نے نجمہ کے باپ غفور احمد کی درخواست پر عدیل ، اس کی ماں صابراں بی بی اور باپ منیر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے ۔

ایک اور واقعہ میںمریدکے کی آبادی ریانپورہ میں عید کے کپڑے نہ ملنے پر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا لیں جسے تشویشناک حالت میں مریدکے تحصیل ہسپتال سے لاہور میو ہسپتال منتقل ۔ بتایا جاتا ہے کہ 16سالہ ارشد نے عید کے نئے کپڑے نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے تشویشناک حالت میں مریدکے تحصیل ہسپتال لایا گیا جہاں سے لاہور میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :