پی ایس 114 کراچی کے ضمنی الیکشن میں بائیومیٹرک مشینوں کے استعمال کا منصوبہ ناکام ہوگیا

الیکشن کمیشن نے الیکشن میں چار ٹیکنالوجیز کے استعمال کا فیصلہ کرلیا ،الیکشن نو جولائی کو ہوگا

ہفتہ 24 جون 2017 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 کراچی کے ضمنی الیکشن میں بائیومیٹرک مشینوں کے استعمال کا منصوبہ ناکام ہوگیا، الیکشن کمیشن نے الیکشن میں چار ٹیکنالوجیز کے استعمال کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

نادرا سے ڈیٹا نہ ملنے پر پی ایس 114 کراچی کے ضمنی الیکشن میں بائیومیٹرک مشینیں استعمال نہیں ہو سکیں گی، حکام الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن میں ایس ایم ایس ، آر ایم ایس ، جی آئی ایس اور آرٹی ایس استعمال کیا جائے گا ۔

حلقہ کے 2 لاکھ 92ہزار 875ووٹرز ایس ایم ایس پر ووٹ کی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں ۔ ووٹرز حلقے کے تمام بانوے پولنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات گوگل میپ پر دیکھ سکتے ہیں ۔ریٹرننگ افسر رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے انتخابی نتائج مرتب کریں گے ۔ پریذائیڈنگ افسران موبائل فون کے ذریعے براہ راست نتائج الیکشن کمیشن کو ارسال کریں گے ۔کراچی کے حلقہ پی ایس 114 میں ضمنی الیکشن نو جولائی کو ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :