سعودی عرب نے مزید 70پاکستانیوں کوڈی پورٹ کر دیا

ہفتہ 24 جون 2017 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) سعودی عرب نے مزید 70پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈی پورٹ کئے گئے پاکستانی غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم تھے جنہیں سزا کے بعد وطن واپس بھجوا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پورٹ کئے گئے 55پاکستانیوں کو سعودی ائیر لائنز کی پرواز734 اور15پاکستانیوںکو سعودی ائیر لائنز کی پرواز 736کے ذریعے لاہور لایا گیا جہاں امیگریشن حکام نے ضروری پوچھ گچھ کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی ۔

متعلقہ عنوان :