سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب اور خلیجی ممالک میں شوال المکرم کا چاند نظرآگیا

پاکستان میں بھی شوال کا چاند (آج )نظر آنے کا قوی امکان ،چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج پشاور میں ہوگا

ہفتہ 24 جون 2017 22:00

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب اور خلیجی ممالک میں شوال المکرم کا چاند نظرآگیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کیلئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں کونسل ممبران کو مختلف ذرائع سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد آج بروز اتوار عید الفطر منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب انڈونیشیا،ملائیشیا، سنگاپور میں بھی شوال کا چاند نظرآگیا ہے جس کے بعد ان ممالک میں (آج) اتوار عید الفطر منائی جائے گی۔سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاکستان میں بھی شوال کا چاند اتوار 25جون کو نظر آجائیگا اور عید الفطر 26جون بروز پیر کو منائی جائیگی تاہم پاکستان میں چاند کی رویت کا حتمی اعلان 25جون کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔