پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ، دو طرفہ تعلقات ‘ افغانستان میں امن و استحکام اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وانگ ای کی 11 رکنی وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ آمد ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے استقبال کیا

ہفتہ 24 جون 2017 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی پر مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات ‘ افغانستان میں امن و استحکام ، خطے کی صورتحال اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چینی وزیر خارجہ کے دورے کا مقصد افغانستان امن عمل کے تناظر میں پاکستان چین اور افغانستان کے درمیان قریبی تعاون ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پرمذاکرات ہوئے جس میں پاکستانی وفد کی سربراہی مشیر خارجہ سرتاج عزیز جب کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے چینی وفد کی قیادت کی ۔چینی وفد میں افغانستان کے لئے چینی نمائندے ڈینگ شی چن اور چینی سفیر بھی شامل تھے ۔ پاکستانی وفد میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے علاوہ دیگر حکام بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

مذاکرات میں افغانستان میںامن و استحکام اور خطے کی صورتحال کے علاوہ دو طرفہ امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ، چینی وزیر خارجہ کے دورے کا مقصد افغانستان امن عمل کے تناظر میں پاکستان چین اور افغانستان کے درمیان قریبی تعاون ہے ۔ اس سے پہلے چین کے وزیر خارجہ 11 رکنی وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ پہنچے تو مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ان کا استقبال کیا ۔چین کے وزیر خارجہ افغانستان کا دورہ کرنے کے بعد پاکستان آئے ہیں ۔