Live Updates

چینی وزیر خارجہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات ، پاک چین تعلقات کے فروغ ،سی پیک منصوبوں اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وانگ ای کا پاکستان میں دہشتگرد ی کے حالیہ واقعات پر اظہارافسوس ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، چین ترقی و خوشحالی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گا ، اقتصادی راہداری سے خطے میں معاشی استحکام آئے گا، چینی وزیر خارجہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے بغیر پائیدار ترقی کا تصور نہیں کیاجا سکتا‘مشترکہ دشمن کو بین الاقوامی طور پر مشترکہ اقدامات سے ختم کرنا ہو گا ‘ چین نے پاکستان کے ساتھ روایتی دوستی کا حقیقی معنوں میں حق نبھایا ہے ‘ صدر شی جن پھنگ کا بیلٹ اینڈ روڈ کا ویژن امن ‘ ترقی اور خوشحالی کا ویژن ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی وانگ ای سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 24 جون 2017 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے بغیر پائیدار ترقی کا تصور نہیں کیاجا سکتا‘مشترکہ دشمن کو بین الاقوامی طور پر مشترکہ اقدامات سے ختم کرنا ہو گا ‘ پاکستان اور چین علاقائی ‘ بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں ‘ چین نے پاکستان کے ساتھ روایتی دوستی کا حقیقی معنوں میں حق نبھایا ہے ‘ صدر شی چن پھنگ کا بیلٹ اینڈ روڈ کا ویژن امن ‘ ترقی اور خوشحالی کا ویژن ہے۔

وہ ہفتہ کو چین کے وز یر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ‘ پاک چین تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی پیک کے منصوبوں اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہباز شریف نے کہاکہ سی پیک سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان اور چین علاقائی و بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے عظیم الشان منصوبے کو مل کر کامیاب بنانا ہے۔ چین نے پاکستان کا مشکل وقت میں ہاتھ تھاما ہے۔ چین نے پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کا حقیقی معنوں میں حق نبھایا ہے۔ صدر شی جن پھنگ کا بیلٹ روڈ کا ویژن امن ‘ ترقی اور خوشحالی کا ویژن ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ حکومت نے انتہائی کم عرصہ میں منصوبوں کو مکمل کر کے دنیا میں نئی مثال قائم کی۔

پاکستان کے تمام ادارے راہداری منصوبہ کو ایک تحریک کے طور پر بڑھا رہے ہیں۔ چین کے اقتصادی پیکیج پر عملدرآمد پر چینی وزیر خارجہ کے شکر گزار ہیں۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے بغیر پائیدار ترقی کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ مشترکہ دشمن کو بین الاقوامی طور پر مشترکہ اقدامات سے ختم کرنا ہو گا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا پاکستان میں دہشت گرد ی کے حالیہ واقعات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ چین ترقی و خوشحالی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گا۔ اقتصادی راہداری سے خطے میں معاشی استحکام آئے گا۔ …
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات