کوئٹہ, عوام 15 جولائی کو حلقہ این ای260 پر پشتونخوا میپ کے نامزد امیدوار کو اپنا ووٹ دے کر کامیاب کرائی,جمال خان ترہ کئی
پشتونخوامیپ نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے اور سیاست میں جمہوری روایات کو پروان چڑھاہے , مقر ر ین کا جلسہ سے خطا ب
ہفتہ 24 جون 2017 21:46
(جاری ہے)
پشتونخوامیپ نے گزشتہ چار سالوں کے دوران انتہائی محدود وسائل میں حلقہ پی بی6میں عوامی مسائل کو بہترین انداز میں اجاگر کرکے اسے حل کیا ہے ۔ بالخصوص نواں کلی مین روڈ کی معیاری تعمیر جو کہ عرصہ دراز سے عوام کیلئے درد سر بن چکا تھا پشتونخوامیپ نے روڈ کی مکمل تعمیر کرکے عوام کا ایک بڑا مسئلہ حل کردیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ علاقے میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کیئے گئے ہیں اب تک 100سے زائد نئے ٹیوب ویل لگا کر ہزاروں گھروں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کردی گئی ہے ۔
جس سے عوام کو کافی حد تک ٹینکرز مافیا سے نجات مل گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے روز اول سے تعلیم کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ حلقہ پی بی 6میں 100سے زائد سکولوں میں ہر قسم کی بنیادی تعلیمی ضروریات کو پورا کردیا گیا ہے جس سے ہزاروں طلباء مستفید ہورہے ہیں ۔ اس کے علاوہ 30نئے سکول بنا کر سکولوں کی کمی کو کافی حد تک پورا کیا گیا ہے ۔ اور درجنوں سکولوں کی اپ گریڈیشن کر دی گی ہے ۔ علاقے میں دور داز کی کلیوں میں بجلی کے حوالے سے کافی مسائل حل کیئے گئے ہیں ۔ 80سے زائد دیہاتوں میں بجلی فراہمی کیلئے ٹرانسفارمرز ، بجلی کے کھمبوں اور دیگر بنیادی سامان فراہم کرکے بجلی کی فراہمی ممکن بنا دی گئی ہے ۔ اسی طرح درجنوں زرعی تالابوں کی تعمیر ، پائپ لائنوں کی تقسیم ، واٹر چینلز تعمیر کیئے گئے جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی6ایک وسیع وعریض اور کوئٹہ کے چاروں اطراف پھیلا ہوا حلقہ ہے جس میں بارانی پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے پشتونخوامیپ اور اس کے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی نے 24ڈیمز بنا کر زراعت و پانی کی سطح بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پشتونخوامیپ نے علاقے میں نادر وغریب مریضوں کو بروقت ہسپتال پہنچانے کیلئے مختلف کلیوں میں ایمبولینس سروس فراہم کرد ی ہے ۔ گزشتہ چار سالوں کے دوارن ہزاروں طلباء کے تعلیمی اخراجات پورا کرنے کیلئے سکالر شپس کی مد میں کروڑوں روپے فراہم کیئے گئے ہیں۔ کھیلوں کے فروغ کیلئے اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے سپورٹس سامان اور سپورٹس کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جس پر کروڑوں روپے خرچ کیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مریضوں کو علاج ومعالجے کیلئے پیسے فراہم کیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ اسی جذبے اور ولولے سے عوامی خدمت کو جاری رکھے گی ۔ یہی وجہ ہے کہ مخالفین پشتونخوامیپ کی مثبت سیاست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں اور منفی پروپیگنڈوں پر اتر آئے ہیں لیکن پشتونخوامیپ اپنی مزل کی جانب بڑھتے ہوئے مخالفین کے منفی پروپیگنڈے پرکان نہیں دھرے گی ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے قومی سیاسی پارٹی پشتونخوامیپ کے نامزد امیدوار جمال خان ترکئی کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر 15جولائی کو ان کے انتخابی نشان ڈالیا پر اپنا مہر ثبت کریں۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.