کوئٹہ, بلوچ قوم کی اجتماعی مفادات کی جدوجہد کر تی آرہی ہے اور سیاسی، قومی جمہوری جدوجہد کسی بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے , آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ

ہم ترقی وخوشحالی کی مخالفت نہیں کرتے لیکن ہم گوادر ، ریکوڈک، سیندک اور بلوچستان کے ساحل ووسائل پر بلوچوں کی حق ملکیت تسلیم کی جائے ,بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات کا بیان

ہفتہ 24 جون 2017 21:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی این پی کی نامزد امیدوار میر بہادر خان مینگل کوکوئٹہ ، چاغی ،نوشکی کے غیور عوام اپنا ووٹ دے کر کامیاب کریں ان کی کامیابی عوام کی کامیابی ہو گی بلوچستان نیشنل پارٹی کی جدوجہد عوام کے سامنے عیاں ہے جو بلوچ قوم کی اجتماعی مفادات کی جدوجہد کر تی آرہی ہے اور سیاسی، قومی جمہوری جدوجہد کسی بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کی اجتماعی قومی مفادات کے ہرپلیٹ فارم پر ترجمانی کی انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان سی پیک کا مسئلہ، گوادر کے بلوچوں، ریکوڈک اور سیندک یا بلوچستان کے دیگر میگا پروجیکٹس ہو اس میں پارٹی نے اصولی موقف اپنائی تھی ہم ترقی وخوشحالی کی مخالفت نہیں کرتے لیکن ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ گوادر ، ریکوڈک، سیندک اور بلوچستان کے ساحل ووسائل پر بلوچوں کی حق ملکیت تسلیم کی جائے اور ترجیحی بلوچستان کے عوام کو دی جائے اسی طرح افغان مہا جرین اور مردم شماری سے متعلق پارٹی نے جو مثبت کردار ادا کیااور یہ ثابت کیا کہ ہم جدوجہد کر تے ہیں آرہے ہیں وہ بلوچوں کے ہزاروں سالوں پر محیط تاریخوں،تہذیب وتمدن کی حفاظت کی خاطر ہے پارٹی قیادت نے ہردور میں ایماندار، ثابت قدمی، ایماندار سے بلوچوں کی آواز بلند کی اور عملی جدوجہد کی اسی پاداش پارٹی کے شہید حبیب جالب بلوچ ، نورالدین مینگل سمیت سینکڑوں کارکنوں اور رہنمائوں کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے شہید کیا گیا اس کے باوجود پارٹی نے قومی وجمہوری سیاست کو ترک نہیں کی انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے عوام جس طرح پہلے بی این پی کو مینڈیٹ دیا اور موقع پرست، مفاد پرست کو رد کیا آج ایک بار پھر کوئٹہ چاغی کے ضمنی انتخابات میں حاجی بہادر خان مینگل کو بھاری اکثریت کامیابی دلا کر عوام اس بات کا ثبو ت فراہم کریں کہ وہ اپنے اچھے برے میں بخوبی تمیز کر سکتے ہیں جن پارٹیوں نے 2002 سے لے کر مختلف اندازمیں حکمرانی کی انہوں نے عوام کو بے روزگاری، غربت، افلاس ، جہالت اور پسماندگی کے سواکچھ نہیں دیا لیکن اس باوجود آج بھی عوام کے آنکھوں میں دھول جھانکنا چاہتے ہیں اور ووٹ بینک کی خاطر من گھڑت اور جھوٹے وعدے بھی کر تے ہیں عوام باشعور ہونے کی ثابت دیتے ہوئے بی این پی کو ووٹ دیں جس نے ہمیشہ بلوچستان کے قومی، اجتماعی اور سرزمین بلوچستان کی زبات وثقافت کی بقاء کی خاطر کبھی پیچھے نہیں رہے۔

متعلقہ عنوان :