حیدرآباد،کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوانوں میںصحتمندانہ اور مثبت سوچ پیدا ہوتی ہے،سید طیب حسین

،ہمیںکھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا تاکہ کامیاب نسل تیار ہوسکے،مئیر حیدرآباد

ہفتہ 24 جون 2017 21:46

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) مئیر حیدرآبادسید طیب حسین نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوانوں میںصحتمندانہ اور مثبت سوچ پیدا ہوتی ہے،صحت مند جسم صحت مند دماغ کا حامل ہوتا ہے اور ایسے نوجوان ملک و قوم کی ترقی کے ضامن ہوتے ہیں،ہمیںکھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا تاکہ کامیاب نسل تیار ہوسکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈگری کالج گراونڈ لطیف آباد نمبر11 میں فرسٹ آل سندھ رمضان کپ ہارڈ بال نائٹ فلڈ لائیٹس ٹی ٹوئنٹی لیگ کرکٹ چیمپیئن شپ2017 کے فائنل میچ میں خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر یونیک موٹر سائیکل بنانے والے ادارے ڈی ایس موٹرز کے زبیر گھانگرا،اسد گھانگرا،میمن کو آپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی کے صدر عبدالرحیم میمن ایس ایچ او حق نواز،پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقبال شیخ اور فرسٹ کلاس کرکٹرز و شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

فائنل بھان سعید آباد کی کرکٹ ٹیم سید عبداللہ شاہ کرکٹ اکیڈمی اور ایس ٹی پلاسٹک کرکٹ ٹیم کے مابین کھیلا گیا ،سید عبداللہ شاہ کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل اپنے نام کرلیا،میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے عبداللہ شاہ کرکٹ اکیڈمی کو ونر اور ایس ٹی پلاسٹک کرکٹ ٹیم کو رنر ٹرافی ،بابر آغا کو مین آف دی میچ ایوارڈ اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور چیمپئن شپ کے آرگنائزر جونیئر کرکٹ ڈیولپر حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری فرقان عظیم کی کرکٹ کے فروغ میں کاوشوں کو سراہتے ہوئے کامیاب چیمپیئن شپ کرانے پر مبارکباد پیش کی۔