حیدرآباد، پاک سرزمین پارٹی رہنمائوں کا دہشت گردی کی حالیہ لہر پارہ چنار بم دھماکہ اور کراچی میں پولیس پر حملہ پر اظہار تعزیت

ان دھماکوں میں غیر ملکی شرپسند ملوث ہیں، رمضان المبار ک میں اس طرح کی کاروائیاں کوئی مسلمان نہیں کرسکتا ہے،ندیم قاضی ، شعیب جعفری

ہفتہ 24 جون 2017 21:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد کے صدر ندیم قاضی ، سینئرنائب صدر ز شعیب جعفری، فہیم آرائیں، افتخار احمد و جنرل سیکریٹری رضوان گدی و دیگر ذمہ داران نے پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر پارہ چنار بم دھماکہ اور کراچی میں پولیس پر حملہ اور قیمتی جانی نقصان پر گہرے افسوس و دلی دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان دھماکوں وحملوں میں غیر ملکی و ملکی شرپسند ملوث ہیں ،جوپاکستان کے امن وامان و ترقی کے دشمن ہیں رمضان المبار ک میں اس طرح کی کاروائیاں کوئی مسلمان نہیں کرسکتا اس صورتحال میں پاکستانی عوام کو اپنے اتحاد و اتفاق کے ذریعے اپنی سیکوریٹی ایجنسیاں کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ ہم اس سازش کا مقابلہ کرسکیں ، ڈسٹرکٹ کمیٹی ن ے حکومت سندھ سے پُر زور مطالبہ کیا کہ شہید اہلکاروں کے اہل خانہ کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ ادا کیا جائے ۔