اٹک،جماعت اسلامی کا 14جولائی کا جلسہ عام فقید المثال ہو گا ، حافظ میاں محمد جنید

ہفتہ 24 جون 2017 21:45

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) ضلعی سیکرٹری جماعت اسلامی حافظ میاں محمد جنید نے کہا ہے کہ 14جولائی کا جلسہ عام لالہ زار ہاکی سٹیڈیم میں فقید المثال ہو گا ضلع بھر سے جماعت اسلامی کے بہی خواہ کثیر تعداد میں شریک ہونگے تمام راستے اور سڑکیں اٹک کی طرف رواں دواں ہونگے سراج الحق کا خطاب تاریخی ہوگا جلسہ گاہ میں مزدور ،کسانوں ،طلبہ،چھوٹے اور بڑے ،مردوزن سبھی کثیر تعداد میں موجود ہونگے خواتین کے لیے الگ باپردہ پنڈال ہوگا عوام الناس سے بھر پور شرکت کی اپیل کی گئی ہے جلسہ عام کے انعقاد کا بھر پور خیر مقد م کیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :