اٹک ،قرآن مجید وہ کتاب ہے جو درس انقلا ب ہے،مولانا مصباح الرحمن یوسفی

اللہ ایمان والوں سے شدید محبت کرتا ہے قرآن مجید کمال کی کتاب ہے، مرکزی راہنماجماعت اسلامی

ہفتہ 24 جون 2017 21:45

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) قرآن مجید وہ کتاب ہے جو درس انقلا ب ہے اس وقت عملاً قرآن کہیں نافذ نہیں اللہ ایمان والوں سے شدید محبت کرتا ہے قرآن مجید کمال کی کتاب ہے انسانوں بالخصوص مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ قرآن کو مشعل راہ بنائیں اسلام اتحاد کی تعلیم دیتا ہے تفرقے اور گروہ بندی سے منع کرتا ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی جامع مسجد دارالسلام اور حسین ہسپتال اٹک میں جشن نزول قرآن اور متعکفین حضرات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا مہمان خصوصی جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی راہنما مولانا مصباح الرحمن یوسفی ،نائب امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک ڈاکٹر نورحسین ملک ، ضلعی سیکرٹری جنرل میاں محمد جنیداورضلعی ڈپٹی سیکرٹری مولانا عمر وقاص تھے مقررین نے کہا کہ نیکیوں کا موسم بہار رمضان اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے آج آخری روزہ ہو سکتا ہے رمضان انسانوں کو سنوارتا ہے مسلمانوں کا قرآن سے سلوک انتہائی ناروا ور رسواکن ہے ماہ رمضان برکتوںوالا مہینہ ہے فرض نماز کاثواب ستر گناہ بڑھ جاتا ہے مسلمانوں اور بالخصوص نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ نماز باجماعت ادا کریں قرآنی تعلیمات کو سمجھ کر اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :