اٹک، چوتھا سالانہ فلڈ لائیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا

ایونٹ میںعلاقہ بھر کی کل 40ٹیموں نے حصہ لیا

ہفتہ 24 جون 2017 21:45

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) گائوں گولڑہ میں چوتھا سالانہ فلڈ لائیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا ایونٹ میںعلاقہ بھر کی کل 40ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ میں گولڑہ اور فقیرآبادکی ٹیمیں مد مقابل تھیںگولڑہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر کے مقررہ 6 اوورز میں 85 رنز سکور کیے اور فقیر آباد کی ٹیم کو 86 رنز کا ٹارگٹ دیا مگر فقیر آباد کی ٹیم مقررہ اوورز میں 55 رنز بنا سکی اور یوں گولڑہ کی ٹیم نے با آسانی یہ میچ 30 رنز سے جیت کر پہلی با ر ٹورنمنٹ کی چمپئن بن گئی راجہ مدثر نواز کو ٹورنمنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا کمنٹری کے فرائض مدثر رئوف اعوان اور ذیشان شانی نے سر انجام دیے فائنل میچ کے مہمان خصوصی ملک جنید افتخار اعوان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ٹورنمنٹ انتظامیہ افضال احمد ، مدثر نواز، ماسٹر راشد، نجب خان، افتخار احمد، ماما نثار، توقیر احمد،آفتاب گولو،شارس میٹ اور سعیدشاہو کو بہترین ٹورنمنٹ کے انعقاد پر علاقہ بھر کی عوام نے زبردست سراہا۔

متعلقہ عنوان :