اٹک ، ڈی پی او زاہد نواز مروت کااچھی کار کردگی دکھانے والے افسران میں انعامات کی تقسیم

مجموعی طور پر چار لاکھ روپے تقسیم کیے گئے

ہفتہ 24 جون 2017 21:45

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) ڈی پی اواٹک زاہد نواز مروت کا ڈی پی او آفس میں اچھی کار کردگی دکھانے والے افسران میں انعامات کی تقسیم مجموعی طور پر چار لاکھ روپے تقسیم کیے گئے، پولیس افسرن عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیںتفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت نے ڈی پی او آفس میں اچھی کار کردگی دکھانے والے افسران و جوانان کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے خطاب کرتے ہوئے پولیس ملازمین کو عوامی خدمت کو اپنا شعار بنانے کی تلقین دی اور جوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک ان اپنے اعمال کا جواب دینا ہے اوور اللہ کے حضورپیش ہونا ہے کبھی بھی خود کو ضمیر کی عدالت میں شرمندہ نہ کریں، عوام کی خدمت کریں پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ماتحت عملے کا خیال کریں اور کا نسٹیبلان جو محکمہ کا بنیادی یونٹ ہیں ان کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آئیں اور اپنے رویے میں نرمی لیکر آئیں اس موقع پر پولیس کے بہادر افسران و جوانان کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :