شوال کے چاندکی پیدائش ہوچکی کل نظرآنے کے واضح امکانات ہیں ،محکمہ موسمیات

ہفتہ 24 جون 2017 21:45

شوال کے چاندکی پیدائش ہوچکی کل نظرآنے کے واضح امکانات ہیں ،محکمہ موسمیات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ شوال کے چاندکی پیدائش ہفتے کی صبح7بج کر31منٹ پرہوچکی ہے ،آج (بروزاتوار)چاندنظرآنے کے واضح امکانات ہیں ،محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کاشاندآج (بروزاتوار)نظرآنے کے واضح امکانات ہیں ۔

(جاری ہے)

شوال کے چاندکی پیدائش ہفتے کی صبح7بجکر31منٹ پرہوچکی ہے ،آج مغرب کے بعدشوال کے چاندکی عمر36گھنٹے ہوجائے گی ،چاندکی عمر30گھنٹے سے زائدہوتونظرآنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔