ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے قلعہ گجر سنگھ انویسٹی گیشن ہیڈکواٹر میںاردل روم کیا

ہفتہ 24 جون 2017 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے قلعہ گجر سنگھ انویسٹی گیشن ہیڈکواٹر میںاردل روم کیا۔

(جاری ہے)

جس میں ناقص تفتیش کرنے اوراختیارات سے تجاویز کرنے پر 5پولیس افسران کی سروس ضبط کرلی جس میں ASIفقیر محمد کی 1سال سروس ضبط ،SIمحمد اسلم ،انسپکٹر صفدر علی،ASIمشتاق احمداور ASIمحمدجاوید کی2/2سال سروس ضبط کر لی۔ اس موقع پر ایس ایس انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے کہا کہ ہمیشہ شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آنا چاہیے اور اپنے پروفیشن سے ایمانداری کرنی چاہیے ۔ ہمارے پاس یہ اختیارات اللہ تعالیٰ کی امانت ہے جن کو عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے استعمال کرنا چاہیے۔اختیارات سے تجاویز ہرگز برداشت نہ کیا جائے گا۔