لاہور،24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف مقامات پر764روڈ ٹریفک حادثات ،743افراد شدید زخمی

ہفتہ 24 جون 2017 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف مقامات پر764روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں743افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں202افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں08افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 361ڈرائیور،17کم عمرڈرائیور،481مسافراور111پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ159ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت167متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد71حادثات میں83متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ47حادثات میں55متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل953متاثرین میں779مرد اور174خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں134فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور565افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 254زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں628موٹر سائیکلز،119آٹو رکشے،87موٹر کاریں،63مسافربسیں،27ٹرک اور84دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :