عید الفطرکے موقع پر لاہور ریجن کی تمام جیلوں کے آفیسر ان اورملازمین کی چھٹیاں منسوخ

ہفتہ 24 جون 2017 21:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات لاہور ریجن لاہور ملک مبشر احمد خان نے عید الفطرکے موقع پر لاہور ریجن کی تمام جیلوں کے آفیسر ان اورملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور یہ احکامات جاری کیے کہ تما م آفیسران عید کی نماز اسیران کے ساتھ اپنی اپنی جیلوں پر ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

اسیران کے لواحقین عید کے روز اور دوسرے روز اپنے پیاروں کو گھر سے پکا ہوا کھانا جیل میں دے سکیں گے۔

عید کے موقع پر تمام سپرنٹنڈنٹس جیل کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ جیلوں پر سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے جائیں۔ ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی۔ ڈی۔آئی ۔ جی ملک مبشر احمد خان عید کی نماز سنٹرل جیل لاہور میں اسیران کے درمیان ادا کریں گے اور مٹھائی بھی تقسیم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :