حج کوٹہ کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے ملک بھرمیں احتجاجی تحریک کا اعلان

ہفتہ 24 جون 2017 21:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) حج کوٹہ کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے ملک بھرمیں احتجاجی تحریک کا اعلان ، وفاقی وزارت مذہبی امور کے وزیر سردار محمد یوسف کے قریبی ذرائع نے عجیب مضحکہ خیز موقف اختیار کیا کہ سابقہ حکومت میں وفاقی حکومت کی کرپشن کے باعث ٹور آپریٹرز کو کوٹہ میرٹ پر دینے کی پالیسی جاری ہے،یعنی وفاقی وزارت کی کرپشن کی سزا ٹور آپریٹرز کو نہیں دی جاسکتی ،سابق چیئر مین پبلکیشن کمیٹی لاہور ہائیکورٹ ،سابق سیکرٹری ایگزیکٹو ممبر لاہور ٹیکس بار عاشق علی رانا نے کہا کہ حج ٹور آپریٹرز کی چند کمپنیوں کی اجارہ داری سسٹم ختم کرنا ہوگا، حج کی ادائیگی کو انتہائی آسان اور سستا پیکیج یقینی بنایا جائے ، حج کوٹہ کو شفاف ، آسان ، منصفانہ اور مساوی طریقے سے الاٹ کیا جائے، SECPمیں بطورِ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی رجسٹریشن ایف بی آر سٹیٹ بنک کا این او سی انکم ٹیکس کی ادائیگی ، ریٹرن جمع کروانے اور IATAیا ٹوارزم کا لائسنس پانچ سالہ حسابات کے آڈٹ رپورٹ حج کروانے کا تجربہ کا سرٹیفکیٹ رکھنے والی کمپنیوں ، تمام قواعد پورا کرنے والی کمپنیوں میں حج کے کوٹے کے منصفانہ تقسیم کیا جائے، وفاقی مذہبی امور سردار محمد یوسف نے تمام حج ٹور آپریٹرز کے حوالے سے اجارہ داری ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ تمام ٹور آپریٹرز کو یکساں اور مساوی کوٹہ الاٹ کیا جائے گا اور بہتر سروسز پر پورا اُترنے والی کمپنیز کو ترجیح دی جائے گی، 742ٹور آپریٹرز سرکاری حج پیکیج سے مستفید ہورہے ہیں جبکہ باقی 2200کمپنیاں جو کہ بہترین سروسز فراہم کررہی ہیں اُن کو حج کوٹہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :