کچھ انکل اورآنٹیاں پارٹی چھوڑرہے ہیں ،پارٹی سے گندصاف ہورہاہے ،شوکت بسرا

ہفتہ 24 جون 2017 21:44

کچھ انکل اورآنٹیاں پارٹی چھوڑرہے ہیں ،پارٹی سے گندصاف ہورہاہے ،شوکت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء)پیپلزپارٹی کے رہنماشوکت بسرانے کہاہے کہ کچھ انکل اورآنٹیاں پارٹی چھوڑرہے ہیں ،پارٹی سے گندصاف ہورہاہے ۔ہفتے کے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہماری پارٹی کے لیڈرہیں ،باقی سب ورکرزہیں،کچھ انٹیاں اورانکل پارٹی چھوڑرہے ہیں جن کے چھوڑنے سے پارٹی سے گندصاف ہورہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان اوربابراعوان کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،تحریک انصاف میں سارے لوگ مشرف فورس سے ہیں ۔بابراعوان نے پیپلزپارٹی سے وفانہیں کی ،ماضی میں بھی یوسف رضاگیلانی کیس میں بابراعوان نے پیٹھ دیکھائی تھی ،ہماراسیاسی گندتحریک انصاف میں شامل ہوگیاہے ،تحریک انصاف نے بنی گالہ میں ڈرائی کلین مشین لگائی ہے ،جس میں گندے لوگوں کوپاک صاف کیاجاتاہے ۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں عمران خان اورتحریک انصاف کے لوگ پیپلزپارٹی کے لئے کیسے کیسے گندے الفاظ استعمال کرتے تھے اب پی پی کے لوگ پی ٹی آئی میں جارہے ہیں توعمران خان کوبھی پیارے ہوگئے ہیں۔