جے آئی ٹی میں حکمران جماعت کی پیشیاں ان کے اپنے کرموں کا نتیجہ ہی:حافظ زبیر کار دار

ہفتہ 24 جون 2017 21:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے این اے 120کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں حکمران جماعت کی پیشیاں ان کے اپنے کرموں کا نتیجہ ہے انہوں نے جو لوٹ مار کی ہے ان کا ان کو ہر صورت میں حساب دینا پڑے گا عوام کے پیسے کو لوٹ مار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی قوم کے سرمائے کو لوٹ کر بیرون ممالک آف شور کمپنیاں بنانے والے پاکستانی قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ مرزا الیاس اور افضل بٹ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے جیالوں کے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔حافظ زبیر کار دار کا مزید کہنا تھا کہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے (ن) لیگ کا رخصت ہو نا ٹھہر گیا ہے پیپلز پارٹی حکومت میں آنیو الی ہے ۔

متعلقہ عنوان :