جامعہ کراچی میںایل ایل بی سال اول ،دوئم اور سال آخر سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کے نتائج کا اعلان

ہفتہ 24 جون 2017 21:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایل ایل بی سال اول ،دوئم اور سال آخر سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔نتائج کے مطابق ایل ایل بی سال اول کے امتحانات میں 1163 طلبہ شریک ہوئے،472 طلبہ کو کامیاب جبکہ 691 طلبہ کو ناکام قراردیاگیا ۔

کامیاب طلبہ کا تناسب 40.58 فیصدرہا۔

(جاری ہے)

ایل ایل بی سال دوئم کے امتحانات میں 703 طلبہ شریک ہوئے،478 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 225 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 67.99 فیصدرہا۔ایل ایل بی سال آخر کے امتحانات میں بی باگرریاض ولد ریاض احمد سیٹ نمبر93017 نے 1342 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن جبکہ میر محمد ولد محمد اچرسیٹ نمبر93004 نے 1330 نمبرکے ساتھ دوسری اور پارس قریشی بنت علی حیدر قریشی سیٹ نمبر93330 نے 1320 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔امتحانات میں کل 521 طلبہ شریک ہوئے ،19 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 176 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 37.43 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :