جامعہ کراچی میں بی اے ریگولرو پرائیوٹ سال دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کے نتائج کا اعلان

ہفتہ 24 جون 2017 21:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی اے ریگولرو پرائیوٹ سال دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔ نتائج کے مطابق بی اے ریگولر کے امتحانات میں پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فارویمن کی طالبہ وردافرید خان بنت فرید احمد خان سیٹ نمبر166185 نے 829 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ نتاشا فاطمہ بنت ناظم علی سیٹ نمبر166096 نے 794 نمبر کے ساتھ دوسری اور عشنا اسلم بنت محمد اسلم سیٹ نمبر165980 نے 787 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

امتحانات میں کل 7212 طلبہ شریک ہوئے،698 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن ،1949 کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ 07 طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا ۔

(جاری ہے)

کامیاب طلبہ کا تناسب 36.80 فیصد رہا۔بی اے پرائیوٹ کے امتحانات میں ماریہ بنت شبیر جمالی سیٹ نمبر251406 نے 779 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن، زینب بنت ہمتاز حسین سیٹ نمبر251676 نے 755 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ فرح سہل بنت حسین احمد سیٹ نمبر251319 اورجمیلہ بنت مصطفی سیٹ نمبر251372 نے مشترکہ طورپر 749 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں کل 6294 طلبہ شریک ہوئے،469 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن ،1595کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ 07 طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 32.98 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :