عید کے موقع پر ژوب شہر اوردیہی علاقوں میں رواں سال عظیم ترقیاتی منصوبوں کی نوید دیتے ہیں ،جعفر خان مندوخیل

ہفتہ 24 جون 2017 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر ریونیو وٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ژوب شہر اوردیہی علاقوں میں رواں سال میں ژوب کے عوام کو عظیم ترقیاتی منصوبوں کا عیدالفطر کے موقع پر نوید دیتے ہیں آور یہ تمام ترقیاتی منصوبے اور ژوب شہر میں جاری چالیس کروڑ روپے کے اسکیمات ہماری جانب سے عید کا تحفہ ہے جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ وہ عید کے فوری بعد ژوب کا مفصل دورہ کرینگے اور جاری ترقیاتی کاموں کا خود بھی معائنہ کرینگے اور مذید درکار ترقیاتی عمل کا جائزہ بھی لینگے جعفر مندوخیل نے کہا کہ ان کے ترقیاتی منصوبوں سے ڑوب کے شہری و دیہی علاقوں کے لوگ مستفید ھونگے آج ژوب شہر میں جو سڑکوں کی تعمیر اور خوبصورتی کے لئے چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ھیں ان کی بدولت ایک واضح تبدیلی نظر آرہی ہے اور لوگ خود محسوس کر رہے ہیںدوزرے سیاسی جماعتوں کے لوگ آج ھمارے کاموں کے متعرف ھیں اور ھم سے رابطے میں ھیں جعفر مندوخیل نے کہا کہ ھم نے تعلیم اور صحت کے شعبے کی ترقی و بہتری پر بھی خصوصی توجہ دی ھے جبکہ بلاامتیاز لوگوں کی خدمت ہمارا اولین مقصد ہے انہوں نے کہا کہ ان کے نزدیک زئی اور خیلی کی سیاست گناہ کبیرہ ھے ڑوب کے عوام اور قبائل ھمارے نزدیک ایک اور یکساں حقوق کے حامل ھیں اورہم نے ہمیشہ ان کے درمیان محبت اور اخوت کا رشتہ قائم ودائم رکھنے کی کوشیشیں ہیں جعفر مندوخیل نے آخر میں ژوب کے تمام عوام کو عیدالفطر کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اللہ ھمارے علاقے صوبے اور ملک کو امن کا گہوارہ بنائے۔

متعلقہ عنوان :