لیسکو نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کااعلان کر دیا

خصوصی ٹیمیں تشکیل ،صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے ٹیلی فون نمبرفراہم کر دئیے گئے

ہفتہ 24 جون 2017 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کااعلان کر دیا ۔ اعلامیے کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جبکہ صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے ٹیلی فون نمبرفراہم کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

صارفین کسی بھی شکایت کی صورت میں 0347-0010222 , 0347-0010333 , 0347-0010444 0347-0010888 , پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق بارش اور طوفان کی صورت میں ایس ڈی او، ایکسئن اور فیلڈ سٹاف دفتر میں حاضر ہوگا۔سٹور کاسٹاف بھی دفتر میں حاضر رہے گا تاکہ سامان لینے کی صورت میں پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ایکسئن پی ڈی سی فوکل پرسن ہوں گے اور بجلی فراہمی سے متعلق شکایات کا ازالہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :