پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے، بلاول بھٹو زرداری

ہفتہ 24 جون 2017 21:40

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کا بھرپور جواب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی سائٹ کے علاقے میں دہشتگردی کی شدید مذمت کی ہے اور واقعہ میں4پولیس اہلکاروں کی شہادت پر رنج و غم کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے۔ شہدا کے ورثا کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں-عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے ہونگے۔