متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں کل بروز اتوار عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 جون 2017 21:24

متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں کل بروز اتوار عید الفطر ..
ابوظہبی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جون2017ء) متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں کل بروز اتوار عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔ متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں کل بروز اتوار کو عید الفطر منائی جائے گی۔ جبکہ آج بروز ہفتہ خلیجی ممالک میں چاند رات منائی جائے گی۔ شوال کا چاند نظر آنے پر دبئی میں خصوصی آتش بازی کا مظاہرہ کیا جا  رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :