حکمرانوں کا کام صرف اپنے اقتدار کو بچانا اور اپنے کاروبار کو بڑھانا ہے،غلام علی خان

ہفتہ 24 جون 2017 21:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما غلام علی خان نے پارہ چنار اورکوئٹہ میں دھماکوںکے نتیجے میں معصوم انسانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے، دہشت گردوں کی کاروائیوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بے گناہ انسانوں کے خون کا حساب حکمرانوں سے لیا جائے گا،حکمرانوںاس دنیا میں بھی اور اگلے جہان میں بھی حکمرانوں کو خون ناحق کا حساب دینا پڑے گا،سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے وارثان بھی انصاف کے طلب گار ہیں،انہوںنے کہا کہ حضرت عمر فاروق ؓ کے قول کے مطابق کسی بھی دور حکومت میںاگر بکری کا بچہ بھی مر جائے تو اس کا ذمہ دارحکمران وقت ہوگا ،وہ ہفتہ کو یہاں عوامی تحریک کے ترجمان قاضی شفیق الرحمن،شہباز عباسی،ابراررضاایڈووکیٹ،احسن قریشی سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بے گناہ انسانوںپر دہشت گردوں کے حملے بزدلانہ کاروائی ہے،انہوںنے کہا کہ حکمران دہشت گردی کے خاتمے میں مخلص نہیں ہیں،انہوںنے کہا کہ فقط کشتی ڈوب جانے کی پاداش میں حکمران استعفی دے دیتے ہیں اور ہمارے ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہزاروں،لاکھوں شہری بم دھماکوں اور خود کش حملوںکی نذر ہوگئے،لیکن حکمران ٹس سے مس نہیں ہوئے،حکمرانوں کا کام صرف اپنے اقتدار کو بچانا اور اپنے کاروبار کو بڑھانا ہے،عوام کاتحفظ اور عوام کو ریلیف دینا حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے ،

متعلقہ عنوان :