شریف برادران کا آج تک احتساب نہیں ہوسکا، مشرف دور میں بھی گرفتاری کے فوری بعدڈیل کر کی10 سال کیلئے جدہ چلے گئے تھے،جو کچھ جے آئی ٹی میں ہورہا ہے ہمیں اسے احتساب نہیں مانتے،سانحہ ماڈل ٹائون کے بے گناہوں کو قتل کرنیوالوں پھانسیوں پرلٹکے گئے تب ہم مانیں گے ملک میں انصاف و قانون آزاد ہے

نائب صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب میر واعظ ترین کی کارکنوں سے گفتگو

ہفتہ 24 جون 2017 21:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے نائب صدر میر واعظ ترین،سیکرٹری اطلاعات قاضی شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ ،شریف برادران کا آج تک احتساب نہیں ہوسکا، جنرل مشرف کے دور میں گرفتاری کے فوری بعدڈیل کر کی10 سال کے لئے جدہ چلے گئے، یہ پاکستان کا واحد سیاسی خاندان ہے جس نے اپنے دور اقتدار میں عوام کے ساتھ ظلم کیا، لوگوں کی زندگیوں سے کھیلا، کاروبار تباہ کیے مگر پکڑ میں نہیں آئے، انہوں نے کہا کہ اس وقت جو کچھ جے آئی ٹی میں ہورہا ہے ہمیں اسے احتساب نہیں مانتے، جب شریف برادران کا بچہ بچہ پاکستان کی دولت لوٹنے کے جرم میں جیلوں میں جائے گا اور سانحہ ماڈل ٹائون کے بے گناہوں کو قتل کرنیوالے پھانسیوں پر لٹکے گئے تب ہم مانیں گے ملک میں انصاف اور قانون کے ادارے آزاد اور فعال ہیں،انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری پر جھوٹے مقدمے درج کروانے والے حکمران کس انتقام اور احتساب کی بات کرتے ہیں ماڈل ٹائون میں 100 لوگوں کو گولیاں مارنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، ابھی تو ان کا احتساب شروع ہی نہیں ہوااور واویلہ شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)

وہ یوم القدس ریلی میں شرکت کے بعد کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ، منہاج القرآن اور عوامی تحریک نے شریفوں کے ہر ظلم کا مقابلہ کیا اور کررہے ہیں، عوامی تحریک کے 25 ہزار کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اور جعلی ایف آئی آرز کے اندرج کی انتقامی کارروائیاں اس کے علاوہ ہیں۔