آرمی چیف کی زیر قیادت اعلی عسکری قیادت کا اہم اجلاس

ملک بھر میں سیکورٹی اور پاک افغان سرحد کی نگرانی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 جون 2017 21:08

آرمی چیف کی زیر قیادت اعلی عسکری قیادت کا اہم اجلاس
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جون2017ء) آرمی چیف کی زیر صدارت اعلی عسکری قیادت کا اہم اجلاس ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی زیر صدارت اعلی عسکری قیادت کا اہم اجلاس ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 2 روز کے دوران ہونے والے دہشت گردوں حملوں کے بعد سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ملک بھر میں سیکورٹی اور پاک افغان  سرحد کی نگرانی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :