مقبوضہ کشمیر ، بھارتی پیراملٹری فورس پر مجاہدین کا حملہ، ایک افسر ہلاک ، دو اہلکار زخمی

ہفتہ 24 جون 2017 21:03

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) مقبوضہ کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی ایک گاڑی پر مجاہدین کے حملے میں سی آر پی ایف کا ایک افسر ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حملہ سرینگر کے علاقے پانتہ چوک میں کیا گیا ۔ بھارتی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ علاقے میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری بھی بھیج دی گئی ہے۔