پشاور کی ضلعی انتظامیہ کا مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس

عیدالفطر کے دوران اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنروں کو خصوصی ٹاسک

ہفتہ 24 جون 2017 21:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے عیدالفطر کے دوران اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنروں کو خصوصی ٹاسک حوالے کر دیا ہے جبکہ مرغی کی قیمتیں ملک بھر میں بڑھی ہیں جس کے اثرات خیبر پختونخوا اور پشاور پر بھی پڑے ہیں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم نے پشاور میں مرغی کی فی کلو قیمت 180تو پہنچنے کا نوٹس لیتے ہوئے مرغی ڈیلرز سمیت متعلقہ اداروں کے حکام کو طلب کیا اس موقع پر معلوم ہوا کہ مرغی کی قیمت چکوال اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بڑھ گئی ہے جس کے اثرات پورے ملک پر پڑے ہیں اس موقع پر مرغی ڈیلرز نے ڈی سی کو یقین دلایا کہ وہ عید کے ایام میں اپنا مارجن کم رکھیں گے ادھر ڈپٹی کمشنر نے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کو اعتدال میںرکھنے کیلئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنروں کو عید کے ایام میں بھی چھاپے مارنے کا ٹاسک حوالے کیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈپٹی کمشنر پشاور کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے چارسدہ روڈ بخشو پل اور فردوس سبزی منڈی میں کاروائی کر تے ہوئے گران فروشی پر 22 قصا ئیوں اور سبزی فروشوں کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جاوید انور کمال نے کاروائی کر تے ہوئے ڈھکی اور بھانہ ماڑی کے علاقے میں کاروائی کر تے ہوئے 18 گرانفروشوں کو گرفتار کیا۔انتظامیہ کے مطابق عید کے ایام میں بھی ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں متحرک رہیں گی ۔ عوام ڈپٹی کمشنر پشاور کے کمپلینٹ سیل نمبر 091-9222520 پر شکایات درج کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :