وزیرآباد ، اسسٹنٹ کمشنر کی صدارت میں تحصیل بھر کی این جی اوز کے سربراہان کا اجلاس،متوقع سیلاب کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر غور

سماجی تنظیموں کو اپنے اپنے علاقے میں حقیقی صورتحال کا علم ہو تا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹ سکتے ہیں،میڈم نورالعین

ہفتہ 24 جون 2017 21:03

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد میڈم نورالعین کی صدارت میں تحصیل بھر کی این جی اوز کے سربراہان کا اجلاس۔متوقع سیلاب کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر غور۔اجلاس کے شرکاء میں ارشاد احمد چیمہ، محمد فاروق چیمہ، ملک مقصود، عمران رسول بٹ۔حکیم رفعت عثمان نسیم سمیت متعدد سماجی راہنما شامل تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر نور العین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورت میں سماجی تنظیموں کا کردار بڑا اہم ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

سیلاب سے متاثرہ افراد امداد کے مستحق ہو تے ہیں کیونکہ وہ زندگی اور موت کے درمیان پھنسے ہوتے ہیں۔ان کے لئے معمولی سہارا اور مدد بڑی اہم ہو تی ہے۔انہوں نے کہا کہ سماجی تنظیموں کو اپنے اپنے علاقے میں حقیقی صورتحال کا علم ہو تا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹ سکتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ مقامی انتظامیہ سماجی تنظیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی اور ان کی مشاورت اور تجاویزپر عمل کرتے ہوئے امدادی کار روائیاں سر انجام دی جائینگی۔انہوں نے کہا کہ سماجی تنظیمیں اپنے اپنے علاقوں میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہیں اور حالات کے مطابق اپنی تجاویز انتظامیہ کو دیتے رہیں۔

متعلقہ عنوان :