چنیوٹ, پانچ روز قبل قتل ہونے والی نسرین بی بی کا قتل کا ڈراپ سین مکمل

ہفتہ 24 جون 2017 21:02

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) تھانہ رجوعہ کے علاقہ میں پانچ روز قبل قتل ہونے والی نسرین بی بی کا قتل کا ڈراپ سین مکمل بیٹی کو اس کی سگی ماں نے ہی گلہ دبا کر قتل کر دیا تھا تفصیلا ت کے مطابق تھانہ رجوعہ کے علاقہ چک نمبر 146 میںپانچ روز قبل انیس سالہ نسرین بی بی قتل ہوئی تھیں جس کا مقدمہ ان کے مخالفین پر درج ہوا تھا لواحقین کے مطابق ان کی بیٹی ڈھاڑی پر اکیلی تھیں کہ مخالفین نے اس کا گلہ دبا کر قتل کر دیا جس پر ڈی پی او مستنصر فیروز نے محمد یعقوب ایس آئی انچارج ہومی سائیڈ سٹی سرکل کو اس کیس کی تفتیش سونپی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ نسرین کی سگی ماں مغلاں بی بی نے خود اپنی بیٹی کا گلہ دبا کر قتل کیا اور مقدمہ اپنے مخالفین پر درج کروادیا پولیس کے مطابق2013میں مقتول نسرین بی بی کے بھائی اور مغلاں بی بی کے بیٹے اظہر علی نے معمولی تلخ کلامی پر اعجاز نامی نوجوان کو قتل کر دیا تھا جس پر عدالت نے اظہر علی کو بجرم 302کے تحت سزائے موت سنائی تھی ۔

(جاری ہے)

قاتل مغلاں بی بی اپنے بیٹے کی سزائے موت کے بدلے مخالفین پر بھی قتل کا مقدمہ درج کروانا چاہتی تھی کہ یا تو اس کے مخالفین کو کوئی فرد سزائے موت ہو گا یا دونوں فریقین کی کراس پرچہ ہونے پر صلح ہو جائے گی اس نیت سے مغلاں بی بی نے اپنی انیس سالہ بیٹی نسرین بی بی کوگلہ دبا کر قتل کر کے مقدمہ مخالفین کے تین افراد پر درج کروایا تھا ۔ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے اچھی کارکردگی پر محمد یعقوب ایس آئی اور اسکی ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام دینے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :