چنیوٹ,انسداد ون ویلنگ کے لیے پولیس نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دیں

ہفتہ 24 جون 2017 21:02

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) انسداد ون ویلنگ کے لیے چنیوٹ پولیس نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دیںگئیں جو پل دریائے چناب،دوست محمد پل سمیت دیگر اہم شاہرات پر ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔۔ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے ضلع ہذا کے تمام پولیس افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ ون ویلرز،ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

جس پولیس افسر کے علاقہ میں ون ویلنگ کی شکایت موصول ہوئی اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

چاند رات،عیدالفطر کے دن،ٹرو،مرو اور دیگر شاہرات پر انسداد ون ویلنگ،سائلنسر نکال کر زگ زیگ ڈرائیونگ کرنے والوں اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے لیے 2 ڈی ایس پیز،1 انسپکٹر،38 سب/اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سمیت 200 سے زائد پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دینگے۔تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ سابقہ ریکارڈ یافتہ ون ویلز اور ون ویلنگ کے لیے موٹرسائیکل ایڈجسٹ کرنے والے مستریو ں کی فہرستیں تیار کی جائیں۔ایس ایچ اوز امن کمیٹیوں کے تعاون سے آگاہی مہم ،آگاہی بینرزبھی لگوائیں گے۔

متعلقہ عنوان :