چاند رات پر ہوائی فائرنگ کرنا شدید جرم اور گناہ عظیم ہے۔ حافظ حشمت خان

ہفتہ 24 جون 2017 21:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) نائب امیر جماعت اسلامی وسابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان نے کہا ہے کہ چاندنی رات پر ہوائی فائرنگ اجتناب کیاجائے کیونکہ ہوائی فائرنگ کرنا شدید جرم اور گناہ عظیم ہے اپنے معمولی خوشی کے لیے دوسروں کے گھروں میں غم پیدا نہ کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں دارالعلوم سعید آباد پجگئی روڈ میں دورہ تفیسر کے ختم القرآن کے موقع پر اپنے خطاب کیا۔

تقریب کا صدارت جماعت اسلامی کے مقامی رہنما شیخ القرآن مولانا عبدالقدوس نے کی۔ تقریب میں بڑی تعداد میں علماء کرام ۔

(جاری ہے)

عوام اور نوجوانوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حشمت خان نے کہاکہ اس مملکت پاکستان میں قرآنی نظام ہی کے ذریعے مسائل کا حل موجود ہے عوام الناس اس قرآن سے اپنا ناطہ جوڑیں اس لیے کہ اس میں سکون ہیں بیت المقدس اور قبلہ ائول پر آج یہودیوں کا قبضہ ہے جس کے لیے آج ایک بار پھر سلطان صلاح الدین ایوبی جیسے رہنما کی ضرورت ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ مساجد اور مدرسے اسلامی نظام کے مراکز ہیں اگر اس کی طرف کوئی بھی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو ہم ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے ۔آخر میں انہو ں نے واپڈا حکام سے عید کے دنوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا پرُ زور مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :