کیپٹل سٹی پولیس پشاور صوبائی دارلحکومت میں امن وامان کے قیام کیلئے تمام تر وسائل برئوئے کار لائیں گے، صاحبزادہ سجاد

امن کا پیغام پہنچانے کیلئے پشاور میں فلیگ مارچ کا انعقاد کرکے پورے شہر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ تیار ہے اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے چوبیس گھنٹے چوکس رہینگے، ایس پی سکیورٹی

ہفتہ 24 جون 2017 21:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور صوبائی دارلحکومت میں امن وامان کے قیام کیلئے تمام تر وسائل برئوئے کار لائیں گے اور امن کا پیغام پہنچانے کیلئے پشاور میں فلیگ مارچ کا انعقاد کرکے پورے شہر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ تیار ہے اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے چوبیس گھنٹے چوکس رہینگے۔

ایس پی سکیورٹی صاحبزادہ سجاد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی سکیورٹی صاحبزادہ سجاد کی قیادت میں پشاور پولیس کے جوانوں نے شہربھر میں فلیگ مارچ کیا فلیگ مارچ میں APC (بکتربند) گاڑیاں،سٹی پیٹرول فورس،اور پولیس کے موبائل گاڑیوں اور پولیس افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی فلیگ مارچ ملک سعد شہید پولیس لائن سے شروع ہوکر ہشتنگری ،گلبہار ،سرکلرروڈ ،صدر بازار ،ٹائون ،حیات آباد اور نواحی علاقوں میں خصوصی گشت کیا گیا فلیگ مارچ کا مقصد صوبائی دارلحکومت میں امن کے قیام کیلئے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہے اور پشاور میں اعلی سکیورٹی واضح کرنے کیلئے کیا گیا ہے ایس پی سکیورٹی نے مزید کہا کہ امن وامان کے قیام کیلئے تمام تر وسائل برئو کار لائیں اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے چوبیس گھنٹے چوکس رہینگے۔

متعلقہ عنوان :