کامونکے، تیز رفتار موٹر سائیکل گرکر میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے

ہفتہ 24 جون 2017 21:02

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) تیز رفتار موٹر سائیکل گرکر میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز شمشاد کالونی کا تیس سالہ محمد اسلم اپنی بیوی سمیرا بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ راستہ میں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہوکر پھلس گئی اور وہ گرکر شدید زخمی ہوگئے ۔دونوں میاں بیوی کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جبکہ چھت پر کھیلتے ہوئے کمسن بچہ نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز درویش پورہ کے غلام حسین کا چھ سالہ بیٹا علی رضا گھر کی چھت پر کھیل رہا تھا کہ اچانک پائوں پھلسنے کی وجہ سے وہ نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا۔علی رضا کو فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال پہنچادیاگیا ہے۔دریں اثناء نکی منڈی کے محمد یاسینٰ اور ہمسائے عمران ڈوگر کے درمیان معمولی تنازعہ چل رہا ہے گذشتہ روز اسی بناپر عمران ڈوگر نے اپنے ساتھیوں واہنڈو روڈ کے غلام مصطفی اور ایمن آباد کے جگنو خان کی مدد سے گھر میں گھس کر محمد یاسینٰ کو گالی گلوچ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :