کامونکے، لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد تشدد سے زخمی

ہفتہ 24 جون 2017 21:02

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد کو زبر دست تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔

(جاری ہے)

بتا یا گیا کہ ہجویری بازار ایمن آباد میں دُکانیں خریدنے کی رنجش پر ایمن آباد کے حکیم نور الیدی نے فیاض عرف فیاضی،طلحہٰ ،حنان ،ظہور ،بدر اقبال اور دس نامعلوم ساتھیوں کی مددسے پراپرٹی ڈیلر نواحی گائوں پورنپور کے احسان اللہ ڈوگر اور اسکے بھائی سردار امجد کو ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔

جبکہ دوسرے واقعہ میں نہری پانی کے تنازعہ پر موضع دھنسہر بالا میں زمیندار امجد علی نے آہنی راڈ کا وار کرکے دوسرے زمیندار طاہر جاوید کو شدید زخمی کردیا۔واہنڈو پولیس نے طاہر جاوید کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :