Live Updates

بلدیہ غربی میں چاروں زونوں کے بلدیاتی افسران نے عید الفطر کے موقع پر عوام کو صاف ستھرا ،صحتمند ماحول فراہم کرنے کیلئے مربوط لائحہ عمل تیار کرلیا

ہفتہ 24 جون 2017 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو عید الفطر کے موقع پر صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے صفائی ستھرائی اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید نے سائٹ زون میں اسپرے مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام بلدیاتی افسران چاروں زونوں کی تمام یونین کونسلوں میں اپنی نگرانی میں اسپرے کو یقینی بنائیں تاکہ تمام یونین کونسلوں میں رہائش پذیر عوام کو ڈینگی اور چکن گنیا جیسے مہلک وائرس محفوظ رکھا جاسکے انہوں نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی بلاتفریق فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کا عمل تسلسل سے جاری رکھنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح رمضان المبارک کے دوران عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے چاروں زونوں کے بلدیاتی افسران نے جامع منصوبہ بندی سے فرائض کی انجام دیہی کو یقینی بنایا اسی تسلسل کو عید الفطر کے تینوں دن بھی جاری رکھا جائے موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو یقینی دلایا کہ چاروں زونوں کے بلدیاتی افسران نے عید الفطر کے موقع پر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے مربوط لائحہ عمل تیار کرلیا ہے جس میں عید الفطر کے تینوں دن صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا عمل بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا ۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :