حیدرآباد شہر کو سیوریج اور صفائی ستھرائی کے مسائل میں مبتلارکھنے کیلئے جام خان شور و سرگرم ہیں، رکن قومی اسمبلی وسیم حسین

مئیر حیدرآباد کو بے اختیار رکھنے کے بعدوڈیر شاہی شہریوں کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے ،انہیں ایم کیوایم سے محبت کی سزا دینے کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں

ہفتہ 24 جون 2017 21:00

حیدرآباد شہر کو سیوریج اور صفائی ستھرائی کے مسائل میں مبتلارکھنے ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے کہا ہے کہ حیدرآباد شہر کو سیوریج اور صفائی ستھرائی کے مسائل میں مبتلارکھنے کیلئے وزیر بلدیات جام خان شور و سرگرم ہیں، مئیر حیدرآباد کو بے اختیار رکھنے کے بعدوڈیر شاہی شہریوں کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے اور انہیں ایم کیوایمسے محبت کی سزا دینے کے ایجنڈاء پر عمل پیرا ہیں، وفاق اور سندھ محب وطن ارباب اختیار حیدرآباد شہر کو سیوریج کا تالاب بنانے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیں اور حیدرآبادد کے شہریوںکو ان مسائل سے نجات دلوائیں۔

(جاری ہے)

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے وزیر بلدیات جام خان شور واوران کے منظورنظر حیدرآباد میں تعینات ضلعی افسران کی طانب سے شہر کے اطراف سے گزرنے والی نہروں اضافی پانی چھوڑنے اور شہری آبادیوں کو نکاسی آب کے مسائل مبتلا رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مئیر محکمہ آبپاشی کی طرف سے شہری علاقوں سے گزرنے والی نہروں میں اضافی پانی چھوڑنا حکمرانوں کی شہری علاقوں سے تعصب اور نفرت کامنہ بولتا ثبوت ہے، حق پرست قیادت اپنے شہریوں کے مسائل پر ہر سطح پر احتجاج کرے گی اور ظالم حکمرانوں کو نشان عبرت بنائے گی۔