کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوانوں میںصحتمندانہ اور مثبت سوچ پیدا ہوتی ہے، میئر حیدرآباد

صحتمند جسم صحت مند دماغ کا حامل ہوتا ہے ،ہمیںکھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا،طیب حسین

ہفتہ 24 جون 2017 21:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء)مئیر حیدرآبادسید طیب حسین نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوانوں میںصحتمندانہ اور مثبت سوچ پیدا ہوتی ہے،صحت مند جسم صحت مند دماغ کا حامل ہوتا ہے اور ایسے نوجوان ملک و قوم کی ترقی کے ضامن ہوتے ہیںہمیںکھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا تاکہ کامیاب نسل تیار ہوسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈگری کالج گراونڈ لطیف آباد نمبر11 میں فرسٹ آل سندھ رمضان کپ ہارڈ بال نائٹ فلڈ لائٹس ٹی ٹوئنٹی لیگ کرکٹ چیمپیئن شپ2017 کے فائنل میچ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈی ایس موٹرز کے زبیر گھانگرا،اسد گھانگرا،میمن کو آپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی کے صدر عبدالرحیم میمن ایس ایچ او حق نواز،پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقبال شیخ اور فرسٹ کلاس کرکٹرز و شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،فائنل بھان سعید آباد کی کرکٹ ٹیم سید عبداللہ شاہ کرکٹ اکیڈمی اور ایس ٹی پلاسٹک کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلا گیا ،سید عبداللہ شاہ کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل اپنے نام کرلیا،میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے عبداللہ شاہ کرکٹ اکیڈمی کو ونر اور ایس ٹی پلاسٹک کرکٹ ٹیم کو رنر ٹرافی ،بابر آغا کو مین آف دی میچ ایوارڈ اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور چیمپئین شپ کے آرگنائزر جونیئر کرکٹ ڈیولپر حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری فرقان عظیم کی کرکٹ کے فروغ میں کاوشوں کو سراہتے ہوئے کامیاب چیمپیئن شپ کرانے پر مبارکباد پیش کی۔