عید الفطر کی آمد ، کمانڈنٹ خیبر رائفلز کا جمرود اور لنڈی کوتل میں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹوں کا اچانک دورہ ، چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائیگی، بازاروں کو جانیوالے داخلی وخارجی راستوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات،سیکیورٹی ذرائع

ہفتہ 24 جون 2017 21:00

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) عید الفطر کی آمد ، کمانڈنٹ خیبر رائفلز کے جمرود اور لنڈی کوتل میں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹوں کا اچانک دورہ ، چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائیگی ، بازاروں کو جانے والے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات ، سیکیورٹی ذرائع ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق عید الفطر کی آمد کے موقع پر کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل عمر فاروق نے اچانک جمرود اور لنڈی کوتل کی شاہراہ پر قائم تمام چیک پوسٹوں کا اچانک دورہ کر کے سیکیورٹی اہلکاروں کی کار کردگی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل عمر فاروق نے تختہ بیگ جمرود سے لنڈی کوتل تک تمام چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کر دی کہ مقامی لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور جائز تعاون کریں لیکن مشکوک اور شر پسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں تاکہ عید کی آمد کے موقع پر کوئی امن و امان خراب نہ کر سکے ایف سی ذرائع کے مطابق کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل عمر فاروق نے لنڈی کوتل اور جمرود بازاروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے ہیں اور ہر آنے جانے والے پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کر دی ہے تاکہ شر پسند عناصر مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے ذرائع نے بتایا کہ ایف سی اہلکاروں کے ساتھ خاصہ دار فورس کے اہلکار بھی جگہ جگہ تعینات ہونگے دورہ جمرود کے موقع پر کمانڈنٹ خیبر رائفلز نے خاصہ دار فورس کے اہلکار عبد اللہ جان منیا خیل کو اچھی کار کردگی پر بیس ہزار روپے انعام بھی دیا ۔

متعلقہ عنوان :